بھارت کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش

بھارت کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ڈیوڈ وارنر  کی ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش

لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔ واضح رہے ۔۔

کہ ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا تاہم اب اپنے بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہوں، میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں۔ واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا ہے ،اینڈریو میکڈونلڈ نے مجھے جواب دیا کہ ‘‘آپ ریٹائرڈ ہو’’۔جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کیلئے کیوں شرماؤں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں