رضوان کے کپتان بننے پر خوشی، وہ سمارٹ کرکٹر :شعیب ملک

 رضوان کے کپتان بننے پر خوشی، وہ سمارٹ کرکٹر :شعیب ملک

ریاض (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے ، وہ سمارٹ کرکٹر ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے ، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے ۔ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے ۔علاوہ ازیں شعیب ملک اورانکی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ الگ الگ منائی۔ دونوں نے بیٹے کی سالگرہ منانے کی پوسٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے تحریر کیا کہ سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، "بے بی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ چھ سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں