پاکستان کوشکست،سری لنکادوسری بار سپر 6ٹورنامنٹ کافاتح
ہانگ کانگ(سپورٹس ڈیسک )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے ۔گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے محتاط آغاز کیا گیا تاہم ایک اوور قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن 2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے ۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔