پاک آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاک آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی۔احمد درانی اور جہاں آراء نبی بہترین سوئمرز قرار پائے ، چیمپئن شپ کے آخری روز ریان دین اعوان نے 17سال پرانا قومی ریکارڈ بھی توڑا۔

تین روزہ نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے لاہور کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے جہاں مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ، 11 سلور اور 6برانز میڈلز کے ساتھ ٹائٹل جیتا۔ مقابلے کے دوران ریان دین اعوان نے سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز کا 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا، ریان دین اعوان کا وقت ایک منٹ 09.42 سیکنڈز رہا۔ اس سے قبل ریکارڈ ایک منٹ 10.25 سیکنڈز کا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں