محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی سنوکر چیمپئن بن گئے

محمد  آصف  تیسری  مرتبہ  عالمی  سنوکر  چیمپئن  بن  گئے

دوحہ (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کیوئسٹ کے محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی سنوکرچیمپئن بن گئے ۔

آئی بی ایس عالمی سنوکرچیمپئنشپ کے سنسنی خیز فائنل میں ایشین چیمپئن ایران کے علی گھر غوزلو کو محمد آصف نے 3-5 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔قطر کے شہری دوحہ میں محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے حریف کھلاڑی کو بے بس کر کے رکھ دیا اور فتح اپنے نام کی ،محمد اصف نے اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔پاکستانی کیوئسٹ نے نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 سینچری بریک کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، انہوں نے قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی پائی تھی۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی جبکہ 2019 میں دوسری دفعہ عالمی سنوکر چیمپئن بنے تھے ۔دریں اثنا پاکستان سنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر عہدیداروں نے محمد آصف کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی طرح مسلسل تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے والے محمد آصف کو بھی پذیرائی ملے گی اور ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں