آئی ٹی ایف پاکستان جے 30ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مین ڈرا کا آغاز
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 علی ایمبرائیڈری ملز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2024 آج سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔۔۔
جس میں جنوبی کوریا، جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا اور یورپ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ ان میں 28 لڑکے اور 19 لڑکیاں ہیں جو پاکستان کے اپنے 28 کھلاڑیوں کے ساتھ اعزاز کے حصول کے لیے مقابلہ کریں گے ، جس میں 22 لڑکے اور 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ مین ڈرا کا باضابطہ آغاز آج صبح 10:00 بجے ہوگا ، جس سے پاکستان میں اس بڑے جونیئر ٹینس ایونٹ کی رونق میں اضافہ ہو گا۔