انوینسبلز نے کانکرز کو 6 وکٹوں، سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 23 رنز سے ہرا دیا

انوینسبلز نے کانکرز کو 6 وکٹوں، سٹرائیکرز  نے چیلنجرز کو 23 رنز سے ہرا دیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک )انوینسبلز نے کانکرز کو چھ وکٹوں، سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔۔

میچ میں انوینسبلز نے کانکر ز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، کانکرز کی ٹیم 44.1 اوورز میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،انوینسبلز کی طرف سے غلام فاطمہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ،انوینسبلز انے مطلوبہ ہدف 25.1 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا،ایچ پی سی اوول گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سٹرئیکرز نے چیلنجرز کو 23 رنز سے شکست دے دی، سٹرائیکرز کی ٹیم نے 226 رنز بنائے ۔ جواب میں چیلنجرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور44.2اوورز میں203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

عالیہ ریاض نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں