انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،مانچسٹرسٹی کیلئے ٹائٹل کا دفاع مشکل ہوگیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے 13ویں میچ ویک میں لیورپول نے دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کو 2-0سے ہراکرجہاں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا وہیں حریف کے ٹائٹل کے دفاع کی امیدوں کو بھی معدوم کردیا ۔
لیور پول 13میچز کھیل کر 11 فتوحات کیساتھ 34پوائنٹس بناکرپہلے نمبر پر ہے ،دوسرے نمبر پر آرسنل کی ٹیم موجود ہے ۔مانچسٹرسٹی گزشتہ روز کی شکست کے بعد دوسرے سے 5ویں نمبر پر چلی گئی جبکہ چیلسی نے تیسری اور برائٹون اینڈ ہوو البائن نے چوتھی پوزیشن پرقبضہ کرلیا ، چیلسی نے آسٹن ولا کو 3-0سے دھول چٹادی ، مانچسٹریونائیٹڈ نے ایورٹن کو 4-0سے قابو کیا ، فلہم اور ٹوٹنہم کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔