2024 :ارشدندیم پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سپورٹس شخصیت

 2024 :ارشدندیم پاکستان میں سب  سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سپورٹس شخصیت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گوگل نے 2024 کیلئے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سپورٹس شخصیات کی فہرست جاری کردی۔۔

 جس کے مطابق اس سال پاکستانیوں نے جو سپورٹس شخصیت سب سے زیادہ سرچ کی وہ ایک کرکٹر نہیں بلکہ ایک پاکستانی ایتھلیٹ جیولن تھرور ارشد ندیم ہیں ،ارشد سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری سپورٹس شخصیت سپنر ساجد خان ہیں جنہوں نے رواں سال اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف اپنی شاندار بولنگ سے انگلش بیٹرز کو مشکلات میں ڈالا اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔تیسری سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت کا نام ہے کرکٹر شعیب ملک ،جنہوں نے رواں سال جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی تھی ۔

جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں