’’ہماری دنیا ‘‘سلمان خان کی والدہ کو سالگرہ پر پیار بھری مبارکباد
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کے موقع پر پیار بھری مبارک باد دی۔
، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان نے پیر کو 83ویں سالگرہ منائی، اس حوالے سے تقریب ممبئی میں ان کی بیٹی کے ریسٹورنٹ میں ہوئی۔سلمان خان نے تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے والدہ سے بے حد محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ہماری دنیا۔ سلمان نے جو ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے وہ انہوں نے خود اپنے فون سے بنائی تھی۔