رضوان ملک اگلے 4سال کیلئے ایشیا رگبی کے نائب صدر منتخب

رضوان ملک اگلے 4سال کیلئے ایشیا رگبی کے نائب صدر منتخب

لاہو(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان رگبی کے نائب صدر اور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس رضوان ملک اگلے 4 سال کیلئے ایشیا رگبی کے نائب صدر منتخب ہو گئے ۔۔

 پاکستان رگبی یونین کے ترجمان کے مطابق رضوان ملک نے اس کھیل میں لگن، قیادت اور بے مثال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ایشیا رگبی کے نائب صدر کے باوقار عہدے پر ان کا انتخاب نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا میں رگبی کی ترقی اور کامیابی کے لیے ان کی محنت اور عزم کا ثبوت ہے ۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید نے کہاکہ یہ پاکستان رگبی کیلئے خوشی کی خبر ہے ۔ہم ایشیا رگبی کے نائب صدر کے طور پر رضوان ملک کے انتخاب پر بہت پرجوش ہیں۔ رضوان ملک نے نئے کردار کے لیے اپنے تشکر اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایشیا رگبی کا نائب صدر منتخب ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ موقع مجھے اس کھیل کو مزید فروغ دینے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں