چیمپیئنز ٹی 20کپ،لائینز نے سٹالیئنز کو شکست دیدی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)چیمپیئنز ٹی 20 کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لائینز کی ٹیم نے سٹالیئنز کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں دسویں روزکا14 واں میچ نور پور لائینز اوراے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لائینز کی ٹیم نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔قبل ازیں نورپور لائینز کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سٹالیئنز کی ٹیم مقررہ20اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،حسین طلعت نے 43 رنز، معاذ صداقت نے 34 رنز،شعیب ملک نے 22 رنز، شامل حسین نے 18 رنز اورمحمد محسن نے 11 رنز بنائے ۔ لائینز کی جانب سے موسیٰ خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں لائینز کی ٹیم نے 19 اوورز میں 7 وکٹ پر 169رنز اپنا ہدف حاصل کر لیا اور تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔حسن نوازنے 74 رنز، روحیل نذیر نے 26 رنز ناٹ آؤٹ ،محمد طحہ نے 21 رنز، شاہد عزیز نے 13 رنز اورخوشدل شاہ نے 10 رنز بنائے ۔ سٹالیئنز کی جانب سے شعیب ملک اور معاذ صداقت نیدو، دو وکٹ جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور محمد عامر خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ لائنز کے بیٹسمین حسن نواز کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج ڈولفنز کا مقابلہ مارخورز سے ہوگا۔