کوہلی آج کے دورکابڑابیٹر،بابرسے موازنے پرہنسی آتی ہے :محمدعامر
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق سٹار فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے ۔
انہوں نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں آج کے دور کا سب سے بڑا بیٹر قرار دیا ہے اور جدید دور کی کرکٹ کے دیگر سٹار بیٹرز جیسے بابر اعظم، سٹیو سمتھ اور جو روٹ کے درمیان موازنہ کو مسترد کردیا ہے ۔عامر کے مطابق کوہلی کی مستقل مزاجی اور ہندوستان کیلئے تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے کی صلاحیت انہیں اپنے ساتھیوں سے الگ کرتی ہے ۔عامر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی کام کی اخلاقیات نے انہیں تمام کھلاڑیوں سے الگ کر دیا ہے ۔