نیشنل سپورٹس کلائمنگ چیمپئن شپ میں کے پی کے ٹیم کی بہترین کارکردگی

نیشنل سپورٹس کلائمنگ چیمپئن شپ میں کے پی کے ٹیم کی بہترین کارکردگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل سپورٹس کلائمنگ چیمپئن شپ 2024-25 ء میں کے پی کے کلائمنگ ٹیم نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اعزازات اپنے نام کرلیے ۔

 کے پی کے جنرل سیکرٹری نجیب خٹک نے بتایا کہ ولید محمود نے بولڈر رائزنگ سٹار کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ شہزاد احمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔لیڈ کیٹیگری میں ایم سلمان خان نے سلور میڈل جیتا جبکہ شیر ایاز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔قومی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخواالپائن ٹیم کی جانب سے یہ اب تک کی بہترین کارکردگی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں