نیتھن لیون کی ٹیسٹ کرکٹ میں 538وکٹیں ،ایشون کو پیچھے چھوڑدیا

نیتھن لیون کی ٹیسٹ کرکٹ میں  538وکٹیں ،ایشون کو پیچھے چھوڑدیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔لیون نے میلبورن ٹیسٹ میچ میں محمد سراج کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 538 ویں وکٹ حاصل کی۔۔

 اور ایشون کے 537 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 18 دسمبر 2024 کو ریٹائر ہونے والے ایشون نے 106 میچوں میں 537 وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا تھا۔لیون نے اب 133 میچوں میں 538 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس سے وہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے آل ٹائم کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں سری لنکا کے مرلی دھر ن 800وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں