شاہین اور پروٹیز کا 3 جنوری سے آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاکرا
کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان پروٹیز ٹیم نے گرین شرٹس کو میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے ، جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا ۔