سپر سمیش ٹی 20 کپ، آکلینڈ نے کینٹربری کو 13 رنز سے ہرا دیا

سپر سمیش ٹی 20 کپ، آکلینڈ  نے کینٹربری کو 13 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک ) سپر سمیش ٹی 20 کپ میں آکلینڈ نے کینٹربری کو 13 رنز سے شکست دے دی،یہ آکلینڈ کی سپر سمیش ٹی ٹونٹی کپ میں پہلی فتح ہے ۔

ایڈن پارک آٹر اوول، آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں آکلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناکرکینٹر بری کو میچ میں کامیابی کے لئے 186رنز کا ہدف دیا۔مارٹن گپٹل نے 60 اور بیون جیکبز نے 53 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔کینٹر بری کے ہنری شپلی نے 5کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں کینٹری بری کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کینٹربری کے چاڈ بوز اور ٹام لیتھم نے بالتریتب 56،56 مساوی رنز بنائے ۔

 آکلینڈ کی جانب سے ڈینرو فرنس اورجاک میک کینزی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں