پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کا 8 جنوری سے آغاز
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ 8 جنوری سے شروع ہو گا ،جس میں 9 ٹیمیں ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹائٹل کیلئے سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی۔پی سی بی کی طرف سے جاری۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ چھ مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں ایچ پی سی اوول گرانڈ، کے سی سی اے سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم، این بی پی سپورٹس کمپلیکس، ایس بی پی سپورٹس کمپلیکس اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس شامل ہیں، 8 سے 12 اپریل تک ہونے والے پانچ روزہ فائنل کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔