فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب 6ہفتے تک کرکٹ سے باہر

 فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب 6ہفتے تک کرکٹ سے باہر

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ۔۔

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا، ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی جس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے ، اگرچہ صائم ایوب ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں