میں کہیں نہیں جارہا:ریٹائرمنٹ کے تبصرے پر روہت شرما کا جواب

میں کہیں نہیں جارہا:ریٹائرمنٹ  کے تبصرے پر روہت شرما کا جواب

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق پریزنٹر کے تبصرے پر کرارا جواب دیتے ہوئے ۔۔

ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو بلآخر رد کردیا۔ بھارت آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز ہار چکا ہے اور مزید ہار یا پھر ڈرا کی صورت میں اسکا مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔ اس سب کے باوجود روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری اور اہم میچ میں آرام کی غرض سے حصہ نہ لیا، جس کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالات جنم لینے لگے تھے ۔تاہم سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کے دوران پریزنٹر جتن سپرو نے روہت شرما کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہت بطور لیڈر اور کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم آپکی خدمات ہر بھارتی مداح کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔’اس پر روپت شرما نے فوراً جواب دیا کہ ‘میں ابھی کہیں نہیں جارہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں