آسٹریلیا اور بھارت کاٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل
سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔
میزبان آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 رنز خسارے کے ساتھ 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بیو ویبسٹر 57رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سیم کونسٹس 23، مارنس لابوشین 2 ، سٹیون سمتھ 33 ، تراوس ہیڈ 4 ، ایلیکس کیری 21 ، کپتان پیٹ کمنز 10 ، مچل سٹارک ایک اور سکاٹ بولانڈ 9 رنز بنا کر آٹ ہوئے ۔بھارت کی طرف سے محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے تین ، تین جبکہ نتیش کمار ریڈی اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، بھارت نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے اور اسے 145 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔رشبھ پنت 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ، یشسوی جیسوال 22 ، کے ایل راہول 13 ، شبمن گل 13 ، ویرات کوہلی 6 اور نتیش کمار ریڈی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، روندرا جدیجا 8 اور واشنگٹن سندر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔