سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی  کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی کی بیٹی ثنا اپنی گاڑی میں کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر جارہی تھیں کہ پیچھے سے ایک بس نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری۔

ثنا اس وقت کار کے اندر موجود تھیں اور ان کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔خوش قسمت طور پر سارو گنگولی کی بیٹی اور ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بس فرار ہوگئی، جس پر ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے کے بعد اسے روکا گیا۔

، اس دوران پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا کی کار کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں