قومی بیٹرصائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

قومی بیٹرصائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری طور پر علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

محسن نقوی نے اوپنر صائم ایوب کو فون کرکے خیریت دریافت کی اور علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اَپ کریں گے ،جن کا اوپنر کیساتھ اپوائمنٹ طے کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔ صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، اوپنر کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا جبکہاسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے ۔ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے ، انکا دنیا کے بہترین ہپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے ۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے ۔دریں اثنا صدرمملکت آصف ز رداری نے زخمی کرکٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقہ میں ٹیلی فون پر بات کی اورچوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ صائم ایوب نے فون کرنے پر صدر زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں