بارڈر اور میں ملکر ٹرافی آسٹریلیا کو دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا :سنیل گواسکر

 بارڈر اور میں ملکر ٹرافی آسٹریلیا کو  دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا :سنیل گواسکر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انکشاف کیا ہے کہ منتظمین نے دوٹوک الفاظ میں آگاہ کردیا تھا کہ اگر آسٹریلیا سیریز جیت جاتا ہے تو بارڈر۔

گواسکر ٹرافی کی پریزنٹیشن تقریب میں انہیں نہیں بلایا جائے گا، اور اگر ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی تو انہیں سٹیج پر مدعو کیا جائے گا ،تاہم گواسکر نے شکوہ کیا کہ انہیں ٹرافی وصول کرنے کے لیے مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ وہ ہندوستانی ہیں، اگر بارڈر اور میں دونوں ملکر ٹرافی آسٹریلیا کو دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا کیونکہ ٹرافی پر میرا بھی نام ہے ۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کا نام سنیل گواسکر اور ایلن بارڈر کی شاندار جوڑی کے نام پر رکھا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں