نیشنل ٹینس چیمپئن شپ مزمل مرتضی اور آمنہ قیوم فاتح
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )مزمل مرتضی اور آمنہ علی قیوم نے 10ویں بیگم کلثوم سیف اﷲ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں بالترتیب مینز اور لیڈیز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیے ۔۔۔
مینز سنگلز کے فائنل میں مزمل مرتضی نے محمد شعیب کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے سوہا علی کو 6-3، 6-4 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتا،بوائز انڈر 14 کیٹیگری میں حسن عثمانی نے روحاب فیصل کو 6-2، 6-0 سے زیر کیا۔ دریں اثنا بوائز انڈر 12 کے فائنل میں شایان آفریدی نے راشد علی کو 6-1، 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔