بارڈر گواسکر ٹرافی: سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم

بارڈر گواسکر ٹرافی: سنیل گواسکر کو اختتامی  تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بورڈر گواسکر ٹرافی دینے کے لیے سنیل گواسکر کو نہیں بلایا گیا تھااورپیٹ کمنز کو ٹرافی سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بورڈر نے تھمائی تھی۔ سنیل گواسکر کے ایس سی جی میں موجود ہونے کے باوجود نہ بلانے پر خاصی تنقید کی گئی۔جس پرکرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے تسلیم کیا ہے کہ ٹرافی دینے کے وقت دونوں سابق کپتانوں کو موجود ہونا چاہیے تھا، بہت پہلے فیصلہ کیا تھا کہ آسٹریلیا کے جیتنے پر ایلن بارڈز ٹرافی دیں گے ، اگر بھارت بورڈر گواسکر ٹرافی جیتے تو سنیل گواسکر ٹرافی دیں گے ۔ کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگر ایلن بارڈر اور سنیل گواسکر اسٹیج پر موجود ہوتے تو یہ زیادہ اچھا ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں