پی ایس ایل،نظرثانی شدہ پک آرڈر کی تفصیلات
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نئے نظرثانی شدہ فارمیٹ کے مطابق اب پلیئر ڈرافٹ کیلئے پلاٹینم کیٹیگریز کو 3 سے کم کرکے 2 تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگریز میں بھی اب 3 کے بجائے 1 ایک پلئیر منتخب کیا جاسکے گا۔گولڈ کیٹیگریز کو 3 سے کم کرکے 2 اور سلور کیٹیگریز کو 5 سے کم کرکے 3 کردیا گیا ہے ۔نظرثانی شدہ پک آرڈر لاہور قلندرز پلاٹینم 1 کیٹیگری میں پہلا انتخاب کرے گی، اس کے بعد کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر آئے گا۔پلاٹینم 2 کیٹیگری میں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا انتخاب ہوگا بعدازاں کراچی کنگز کی باری آئے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول ہے ، جس کیلئے 6 فرنچائزز 13 جنوری کو ڈرافٹس میں کھلاڑیوں کو چناؤ کریں گی۔