سٹروم واریئرز نے سپر کنگز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)اے کے جی ٹی 20 پریمیئر لیگ میں سٹروم واریئرز نے سپر کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اے کے جمخانہ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔ عمران محبوب 42 اور امین اکبر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ حامد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹروم واریئرز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نصیب نور نے56 رنز بنائے اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔