کراچی کنگز کی دوسری کامیابی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست د یکر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی ۔
کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے د یئے گئے 176 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی۔محمد عامر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، کپتان سعود شکیل نے بھی 33 رنز بنائے ۔کوشل مینڈس 12 رنز بناسکے ، حسن نواز ایک، فن ایلن 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، رائلی روسو بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، فہیم اشرف نے تین رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف دیا تھا۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے 27 اور ٹم سائفرٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے اورمین آف دی میچ قرارپائے۔