کینیڈا ٹی 10 لیگ،پاکستانی سٹارز کی بھی رجسٹریشن

کراچی(سپورٹس ڈیسک)کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ۔کیویسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔
34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے ۔پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت دیگر نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے ، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ٹم سیفرٹ، ٹم ساودی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے ، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ویمنز پلیئرز میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروالی ہے ۔