بھارتی اوپنر رافیل صفر پر پویلین لوٹ گیا:عامر جمال
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ بھارتی اوپنر رافیل صفر پر پویلین لوٹ گیا۔۔
پاکستان نے پہلے پاور پلے میں بھارت کی 6 وکٹیں صفر پر گرائیں۔قومی کرکٹر عامر جمال نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ٹویٹ پیغام میں پاکستان کی بھارت پر برتری کا دلچسپ انداز میں اظہار کیا ہے ۔عامر جمال نے کہا کہ پہلے پاور پلے میں پاکستان نے بھارت کی 6 وکٹیں صفر پر گرائیں، اوپنر رافیل بھی صفر رنز پر پویلین لوٹ گیا۔پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ بھارت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث میچ 10 اوورز کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلنے پاکستان نہ آنے اور اپنے میچز دبئی میں رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ ہر میچ مرضی سے فکس نہیں ہوتا۔