جو ہوا اس سے غیرملکی کھلاڑیوں کے اہلخانہ پریشان تھے :ثمین رانا

جو ہوا اس سے غیرملکی کھلاڑیوں کے اہلخانہ پریشان تھے :ثمین رانا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائرکٹر ثمین رانا نے کہا ہے کہ جو ہوا اس سے غیرملکی کھلاڑیوں کے اہلخانہ پریشان ہوگئے تھے ۔

 کہ مشکل وقت تھا لیکن پی ایس ایل 10 کم وقت میں دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے ، پی ایس ایل فنانشل ماڈل کے چیلنجز پہلے سال کے بنے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی بار بار تبدیل ہونے کی وجہ سے فنانشل ماڈل ٹھیک نہیں ہو پایا، پی ایس ایل سے قبل 5 فرنچائز خریدنے کے لیے 6 افراد تھے ، پی ایس ایل 6 بار منسوخ ہوچکی تھی، پی سی بی کو بھی یقین نہیں تھا کہ پی ایس ایل کامیاب ہوگی۔ پی ایس ایل کے پہلے سال 5 فرنچائز خریدنے والوں نے لیگ کو کامیاب بنایا۔ جس فرنچائز نے پی ایس ایل میں کام کیا اسے آئندہ سال بڈنگ میں نقصان نہیں ہوگا۔ آئندہ دس سال کے لیے فرنچائز کے مالکانہ حقوق کے لیے سب سے پہلے موجودہ فرنچائز کو حق دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں