آئی سی سی کی ٹیسٹ میچز 4 روز تک محدود کرنے کی تیاری

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے۔۔۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 سائیکل کیلئے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔آئی سی سی سربراہ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے اقدام میں تبدیلی اور 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے ۔4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلیئنگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے ۔ٹیسٹ میچ 4 روزہ کرنے کی تجویز ٹیسٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کیلئے دی گئی ہے ۔