سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا ٹرانس جینڈر پلیئرز کو کھلانے کا مطالبہ

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلیئرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔
انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین ایتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کیلئے تیار ہے ؟۔