محمد یوسف نے ذاتی برانڈ لانچ کردیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز محمد یوسف نے اپنا ذاتی برانڈ "ایم وائے برکہ" متعارف کرادیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ ان کا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔