فیفا کلب ورلڈ کپ ،چیلسی اور پی ایس جی فائنل میں مد مقابل
پیرس(سپورٹس ڈیسک) فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے فائنل میں جگہ بنالی ہے ، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔
چیلسی نے اب تک اس ٹورنامنٹ سے کل 134.6 ملین ڈالر یعنی 37 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کما لیے ہیں۔یہ کلب ورلڈ کپ میں کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم ہے ، اور فائنل جیتنے کی صورت میں چیلسی اپنی اس کمائی میں مزید اضافہ کریں گے ۔ فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔