بھارتی ہیڈکوچ گوتم گھمبیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

بھارتی ہیڈکوچ گوتم گھمبیر اوول گراؤنڈ  کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

لندن (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گھمبیر اور چیف کیوریٹر کے درمیان گرما گرمی ہوئی، گوتم گھمبیر کی پانچویں ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے بحث ہوئی،انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا ۔اوول پچ کیوریٹر لی فورٹس نے کہا کہ ایک بڑا میچ آ رہا ہے ، یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں گوتم کے ساتھ خوش ہوں یا نہیں، میں آج سے پہلے گوتم سے کبھی نہیں ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں