یو ایس اوپن، سبالینکا اور امانڈا فائنل میں پہنچ گئیں
لندن(سپورٹس ڈیسک)یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں ارینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارینا سبالینکا نے۔۔۔
جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ارینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلام فائنل میں پہنچی ہیں۔وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلام فائنلز کھیلنے والی واحد کھلاڑی ہیں۔دوسرے سیمی فائنل میں امانڈا اینی سیمووا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔یہ اینی سیمووا کا مسلسل دوسرا گرینڈ سلام فائنل ہے ۔اس سے قبل انہیں ومبلڈن کے فائنل میں ایگا سوائٹک کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اینی سیمووا نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں ایگا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔