آئی پی ایل نیلامی، 1ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دئیے گئے
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی نیلامی سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی نکال دئیے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ آئی پی ایل 2026 کے منی آکشن سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طویل فہرست میں شامل 1 ہزار 390 کھلاڑیوں کو کم کر کے 350 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا ہے۔۔۔
جو تقریبا 75 فیصد کمی کے برابر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ حتمی فہرست متعدد راؤ نڈز کی مشاورت اور فرنچائزز کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں 35 غیر متوقع انکلوژنز شامل ہیں جو ابتدائی سپریڈشیٹ میں موجود نہیں تھے ۔بی سی سی آئی نے فرنچائزز کو اطلاع دی کہ آکشن 16 دسمبر کو ابو ظہبی کے اتھیہڈ ارینا میں ہوگا۔غیر متوقع فہرست میں سب سے نمایاں نام جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک ہیں۔ 33 سالہ ڈی کاک ابتدائی فہرست میں شامل نہیں تھے ، لیکن ایک فرنچائز کی درخواست پر انہیں تیسرے بیچ میں وکٹ شامل کیا گیا۔