ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل کرکٹ لیگ ٹرافی کی رونمائی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل کرکٹ لیگ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے ٹرافی کی باضابطہ تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوئی۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اورلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف نعیم رانا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پروگرام کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کے تحت قومی لیگ کے ٹاپ 12 مرد اور ٹاپ 12 خواتین کھلاڑیوں کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں شامل کیا جائے گا۔