بنگلہ دیش کو ہرا کر قومی ویمنز انڈر 19 نے سیریز جیت لی
پاکستان ویمنز نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی
کاکسز بازار (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 19.1 اوورز میں 84 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، سعدیہ اختر 27 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے بریرہ سیف نے تین اور روزینہ اکرم نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔ کومل خان 25، اقصی حبیب 21 اور فضہ فیاض 18 رنز ناٹ آٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بریرہ سیف کو شاندار بالنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔