پرو ہاکی لیگ،پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
سانتیاگو (سپورٹس ڈیسک)پروہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ارجنٹائن کے شہر سانتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں محمد عماد اور 45ویں منٹ میں رانا ولید نے گول سکور کئے جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اپنا تیسرا میچ کل13 دسمبر کو نیدرلینڈ زجبکہ چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔