بھارت،کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں چار کھلاڑیوں کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا۔
کرک انفو کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پاکر معطل کیا،انہوں نے آسام کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ چاروں کھلاڑیوں کیخلاف اے سی اے نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔