پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست

پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست

نیدرلینڈ زنے 3کے مقابلے میں7گول سے ہرایا،کل ارجنٹائن سے مقابلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل اپنے تیسر میچ میں بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ارجنٹینا میں جاری پرو لیگ میں پاکستان کا تیسرا میچ نیدرلینڈز سے ہوا جس میں قومی ٹیم کو3کے مقابلے میں7گول سے شکست اٹھانی پڑی۔پاکستان کے محمد سفیان خان نے 2 اوررانا وحید اشرف نے ایک گول کیا۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں