پاکستان سپر لیگ کی مانگ میں اضافہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی ترجیح بننے لگی

پاکستان سپر لیگ کی مانگ میں اضافہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی ترجیح بننے لگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی عالمی سطح پر مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غیر ملکی کھلاڑی اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے میں پی ایس ایل کو زیادہ محفوظ اور بہتر انتخاب قرار دینے لگے ہیں۔

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولے نے بھارتی میڈیا کو د یئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے سکیورٹی کے انتظامات آئی پی ایل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں، آئی پی ایل کی نیلامی کے حوالے سے اکثر کھلاڑی غیر یقینی صورتحال کا شکار رہتے ہیں کیونکہ یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آکشن کیسی ہوگی۔ پی ایس ایل میں نہ صرف سکیورٹی مضبوط ہوتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی باقاعدہ یقین دہانی بھی حاصل ہوتی ہے ۔ بعض کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ پی ایس ایل میں انہیں زیادہ میچز کھیلنے کے مواقع میسر آتے ہیں بجائے اس کے کہ 10 یا 11 ہفتے تک ڈگ آؤٹ میں بینچ پر بیٹھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں