آئی ایل ٹی 20 ،ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی سنسنی خیز فتح

آئی ایل ٹی 20 ،ابوظہبی  نائٹ رائیڈرز کی سنسنی خیز فتح

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ٹیبل ٹاپرز ڈیزرٹ وائپرز کو ایک رن سے شکست دے کر ان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

زید کرکٹ سٹیڈیم میں نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 5 وکٹوں پر 181 رنز بنائے ۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز کو آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے ، مگر اجے کمار نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف 11 رنز دئیے اور یوں نائٹ رائیڈرز نے ایک رن سے یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں