ایشز، آسٹریلیا اکے پہلی اننگز میں 8وکٹوں پر 326 رنز
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک)ایلکس کیری کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لئے ، ایلکس کیری 106 ، عثمان خواجہ 82 اور فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ناقابل شکست 33رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔
انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچرنے 3،ویل جیکس اور برائیڈن کارس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی کی پہلی چار وکٹیں 94 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔جیک ویدرالڈ 18،ٹراوس ہیڈ 10،مارنس لبوشین 19 اور کیمرون گرین صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔ عثمان خواجہ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بناکر ویل جیکس کی گیند پر جوش ٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ ایلکس کیری اپنی سنچری سکور کرنے کے بعد 106 کے انفرادی سکور پر ویل جیکس کی گیندپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔