فیفاورلڈکپ کیلئے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

فیفاورلڈکپ کیلئے سستے ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی۔فیفا نے اعلان کیا کہ اس نے ہرمیچ خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ 60ڈالر(45برطانوی پاؤنڈز ) قیمت مقرر کی گئی ہے ۔

صدرفیفا نے اس کیٹیگری کو سپورٹر انٹری ٹائر قرار دیا ہے جو صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے ہوگی، ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، ہرمیچ کیلئے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں