نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل کا  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈگ بریسویل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔

جس کے ساتھ ہی ان کا 18 سالہ پیشہ ورانہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈگ بریسویل نے نیوزی لینڈ کے لیے 28 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ۔ طویل عرصے سے پسلی کی انجری نے ڈگ بریسویل کو موجودہ ڈومیسٹک سیزن سے باہر رکھا گیا جو ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی ایک بڑی وجہ بنی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں