کرنل نبیل احمد رانا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نئے صدر منتخب
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل کونسل کے اہم اجلاس میں کرنل نبیل احمد رانا کو متفقہ طور پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔
پی ٹی ایف کے سابق صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ نے ایگزیکٹو اور جنرل کونسل کے سامنے کرنل نبیل احمد رانا کا نام بطور صدر تجویز کیا۔ تمام صوبوں، محکموں اور سروسز کے نمائندوں نے اس تجویز کی تائید کی، نئے صدر کرنل نبیل احمد رانا نے ایوان کو یقین دلایا کہ وہ ملک میں تائیکوانڈو کے فروغ، ڈھانچے کی مضبوطی، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔